دیر زیر تعمیر اسکول کی چھت گرنے سے 5 افراد ملبے تلے دب گئے

چار افراد کو زخمی حالت میں نکال لیا گیا جبکہ ایک کی تلاش جاری ہے


ویب ڈیسک August 18, 2024
فوٹو : اسکرین گریب

دیرلویر میں گورنمنٹ گرلز ہائی شگئی میدان کی زیر تعمیر امتحانی ہال کی چھت گرنے سے 5 افراد ملبے تلے دب گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق ملبے تلے دبے 4 افراد کو زخمی حالت میں نکال کر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ ایک شخص کی تلاش جاری ہے۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں