بابراعظم بنگلادیش کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں کون سا ریکارڈ بناسکتے ہیں

پاکستانی بیٹر اہم سنگ میل سے محض 339 رنز دور

پاکستانی بیٹر اہم سنگ میل سے محض 339 رنز دور (فوٹو: فائل)

قومی ٹیم کے وائٹ بال فارمیٹ کے کپتان بابراعظم کو بنگلادیش کیخلاف 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں اہم سنگ میل تک پہچنے کا موقع مل گیا۔

آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ سائیکل میں بابراعظم نے 2 ہزار 661 رنز بنا رکھے ہیں جو کہ کسی بھی پاکستانی بیٹرز سے زیادہ ہیں، بابر محض 3 ہزار رنز کا عندسہ عبور کرنے سے محض 339 رنز دور ہیں۔

وہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ سائیکل میں 3 ہزار رنز مکمل کرکے دنیا کے پانچویں کھلاڑی بن سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: تماشائیوں کے بغیر میچ کروانے پر سابق کرکٹر نے بورڈ کو آڑے ہاتھوں لے لیا


انگلینڈ کے جو روٹ نے ڈبلیو ٹی سی کی تاریخ میں سب سے زیادہ 55 میچز میں 4 ہزار 598 رنز کیساتھ سرفہرست ہیں، آسٹریلیا کے مارنس لبوشین 45 میچز میں 3 ہزار 904، اسٹیو اسمتھ 45 میچز میں 3 ہزار 486 رنز کیساتھ تیسری پوزیشن پر موجود ہیں۔

مزید پڑھیں: نسیم شاہ کے بیان پر کامران اکمل نے سوال اٹھادیا

انگلینڈ کے بین اسٹوکس 48 میچز میں 3 ہزار 101، عثمان خواجہ 32 میچز میں 2 ہزار 686 جبکہ بابراعظم نے 29 میچز میں 2 ہزار 661 رنز بناچکے ہیں۔

مزید پڑھیں: 'جعلی رینکنگ؛ آئی سی سی بابراعظم کے دشمن کا کردار نبھارہی ہے'

بابراعظم ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ کی تاریخ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کی فہرست میں بھارت کے روہت شرما 2 ہزار 552 اور ویرات کوہلی 2 ہزار 235 کیساتھ رنز کیساتھ موجود ہیں۔
Load Next Story