2024

گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو ڈی جی وائلڈ لائف نے بھی انعامی رقم سے نواز دیا

اولمپئین نے لاہور سفاری پارک کے دورے کے دوران پودا بھی لگایا


ویب ڈیسک August 18, 2024
اولمپئین نے لاہور سفاری پارک کے دورے کے دوران پودا بھی لگایا (فوٹو: فائل)

پیرس اولمپکس میں پاکستان کیلئے 40 سال بعد گولڈ میڈل جیتنے والے اولمپئین ارشد ندیم کو ڈی جی وائلڈ لائف پنجاب نے بھی 20 لاکھ کا چیک بطور تحفہ پیش کردیا۔

اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے لاہور سفاری پارک کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پودا بھی لگایا جبکہ ڈی جی وائلڈ لائف پنجاب مدثر ریاض اور انکی ٹیم نے اولمپئین کا شاندار استقبال کیا۔

اس موقع پر ارشد ندیم گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محنت اور لگن سے کوئی بھی کام کریں، اللہ صلہ دیتا ہے، ہم ایک پیج پر رہیں توبڑے سے بڑے چیلنج سے بھی نمٹ لیں گے۔

مزید پڑھیں: گورنر پنجاب نے بھی ارشد ندیم پر خرانے کے منہ کھول دیے

ارشد ندیم کا لاہور سفاری پارک کا دورہ، ڈی جی وائلڈ لائف نے 20 لاکھ کا چیک بھی پیش کیا۔

ڈی جی وائلڈ لائف مدثر ریاض کا کہنا تھا کہ ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیت کر تاریخ رقم کی ہے، پاکستان میں بے پناہ ٹیلنٹ ہے جسے سپورٹ کی ضرورت ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں