بچوں کی لڑائی میں بڑے کود پڑے ایک شخص جاں بحق

مقتول کی شناخت 45 سالہ جمعہ خان ولد سرور خان کےنام سے ہوئی ہے


ویب ڈیسک August 18, 2024
مقتول کی شناخت 45 سالہ جمعہ خان ولد سرور خان کےنام سے ہوئی ہے (فوٹو: فائل)

کراچی کے علاقے اسکیم 33 مدینہ کالونی میں بچوں کے درمیانی لڑائی بڑوں تک پہنچ گئی، جھگڑے کے دوران سر پر ڈنڈا لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق اتوار کی علی الصبح سچل تھانے کے علاقے اسکیم 33 الااظہر گارڈن مدینہ کالونی میں جھگڑے کے دوران سر پر وزنی چیز مارنے سے ایک شخص ہلاک ہوگیا جس کی لاش قانونی کارروائی کیلئے چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کی گئی۔

مقتول کی شناخت 45 سالہ جمعہ خان ولد سرور خان کےنام سے کی گئی۔

ایس ایچ او سچل اورنگزیب خٹک نے بتایا کہ مدینہ کالونی میں رشتہ داروں میں بچوں کے درمیان معمولی تنازع پر جھگڑا ہوا تھا جو بڑوں تک پہنچ گیا اور جھگڑے کے دوران سر پر ڈنڈا لگنے سے جمعہ خان نامی شخص جاں بحق ہوا ہے جبکہ ملزمان موقع پر سے فرار ہو گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں