ارشد ندیم کی بائیوپک کیلئے کونسا بالی ووڈ اسٹار پرفیکٹ نیرج چوپڑا نے بتادیا

ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جبکہ نیرج چوپڑا نے سِلور میڈل جیتا


ویب ڈیسک August 18, 2024
میدان سے باہر دونوں کے درمیان دوستی کا گہرا رشتہ قائم ہے : فوٹو : ویب ٖڈیسک

جیولین تھرو مقابلے میں سلور میڈل حاصل کرنے والے بھارتی کھلاڑی نیرج چوپڑا نے گولڈ میڈلسٹ پاکستانی اولمپئین ارشد ندیم کی زندگی پر بننے والی فلم کے لیے بالی ووڈ اسٹار کا انتخاب کرلیا۔

پاکستان کے ارشد ندیم اور بھارت کے نیرج چوپڑا جیولین کے میدان میں تو سخت حریف ہیں لیکن میدان سے باہر دونوں کے درمیان دوستی کا گہرا رشتہ قائم ہے اور دونوں کھلاڑی ہی ایک دوسرے کی بہت عزت کرتے ہیں۔

حال ہی میں ختم ہونے والے پیرس اولمپکس 2024 میں، ارشد ندیم نے جیولین تھرو ایونٹ میں 92.97 کی طویل تھرو کرکے اولمپک گیمز کی تاریخ میں ریکارڈ قائم کرتے ہوئے گولڈ میڈل جیتا جبکہ نیرج چوپڑا نے چاندی کا تمغہ اپنے نام کیا۔

میڈل تقریب کے بعد ارشد ندیم اور نیرج چوپڑا نے خصوصی انٹرویو دیا، جس میں اینکر نے نیرج چوپڑا سے پوچھا کہ اگر ارشد ندیم پر بائیوپک بنتی ہے تو آپ اُن کے کردار کے لیے کونسے اداکار کا انتخاب کریں گے؟

مزید پڑھیں: ارشد ندیم کا کردار کون ادا کرے گا؟ مداحوں نے انتخاب کرلیا

اس سوال کے جواب میں نیرج چوپڑا نے کہا کہ ارشد کے کردار کے لیے میرا انتخاب بالی ووڈ اسٹار امیتابھ بچن ہوں گے کیونکہ اُن کا قد بھی ارشد ندیم کی طرح لمبا ہے۔

نیرج چوپڑا نے کہا کہ اگر ارشد کی بائیکوپک بھارت میں بنتی تو امیتابھ بچن اپنی جوانی میں اُن کا کردار ادا کرسکتے تھے۔

دوسری جانب جب نیرج چوپڑا کی بائیوپک کے حوالے سے ارشد ندیم سے سوال کیا گیا تو اُنہوں نے نیرج کے کردار کے لیے شاہ رخ خان کا انتخاب کیا۔

واضح رہے کہ اولمپکس گیمز میں پاکستان نے اپنا آخری مرتبہ 8 اگست 1992 میں کانسی کے تمغے کے ساتھ ہاکی ایونٹ میں حاصل کیا تھا جبکہ آخری گولڈ میڈل بھی ہاکی کی ہی بدولت 1984 میں حاصل ہوا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |