کراچی لیاقت آباد تھانے میں خواتین کے سامنے شرٹ بدلنے پر اے ایس آئی معطل

تفتیش کے سلسلے میں بلائی گئیں خواتین کے سامنے پولیس افسر نے وردی تبدیل کی


Staff Reporter August 18, 2024
فوٹو : اسکرین گریب

لیاقت آباد تھانے میں خواتین کے سامنے شرٹ بدلنے کے معاملے پر ڈی آئی جی ویسٹ عرفان بلوچ نے فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے اے ایس آئی پرویز کو معطل کر دیا۔

اے ایس آئی انویسٹیگیشن سینٹرل لیاقت آباد تھانے میں تعینات ہے۔ ڈی آئی جی ویسٹ عرفان بلوچ کا کہنا ہے کہ کسی بھی افسر یا اہلکار کو اس طرح کے فعل کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

واضح رہے کہ لیاقت آباد شعبہ تفتیش کے افسر کی غیر اخلاقی حرکت کی ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں دیکھا گیا کہ کمرے میں دو خواتین کی موجودگی کے باوجود پولیس افسر نے شرٹ اتاری۔



ویڈیو دیکھا گیا کہ تفتیش کے سلسلے میں پولیس اسٹیشن بلائی گئی خواتین کے سامنے پولیس افسر نے وردی تبدیل کی۔ پولیس افسر کی غیر اخلاقی حرکت دیکھ کر کمرے میں موجود خواتین شرمسار ہوگئیں اور دونوں خواتین نے شرم کے باعث چہرے دوسری جانب پھیر لیے۔

اے ایس آئی پرویز نے خواتین کے درمیان تنازع پر درج مقدمے کی تفتیش کے سلسلے میں خواتین کو تھانے بلایا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔