زیادتی کے بعد قتل ہونے والی ڈاکٹر کی آخری خواہش ڈائری منظرِعام پرآگئی

کلکتہ کے ایک تاریخی اسپتال کے سمینار روم سے لیڈی ڈاکٹر کی پُرتشدد لاش برآمد ہوئی تھی


ویب ڈیسک August 18, 2024
کلکتہ کے اسپتال میں لیڈی ڈاکٹر کو اجتماعی زیادتی کے بعد بیدردی سے قتل کردیا گیا تھا، فوٹو: فائل

بھارتی ریاست مغربی بنگال کے دارالحکومت کے ایک اسپتال میں اجتماعی زیادتی کے بعد بیدردی سے قتل ہونے والی ڈاکٹر کی ڈائری کا آخری صفحہ منظر عام پر آگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جنسی زیادتی کے بعد قتل ہونے والی لیڈی ڈاکٹر پُرعزم خاتون تھیں جنھوں نے زندگی کے کچھ اہداف مقرر کر رکھے تھے اور جن کے حصول کے لیے وہ دن میں 10 سے 12 گھنٹے تک مسلسل پڑھا کرتی تھی۔

مقتولہ کے والد نے اپنی بیٹی کے ڈائری کے آخری صفحے کے بارے میں میڈیا کو بتایا کہ بیٹی نے لکھا کہ وہ ایم ڈی کورس کے امتحان میں ٹاپ کرکے میڈیکل کے شعبے میں قوم اور ملک کی خدمت کرنا چاہتی ہے۔

لیڈی ڈاکٹر کے والد نے بتایا کہ ان کی بیٹی نے تعلیمی میدان میں ہمیشہ سے سخت محنت کی تھی اور اب ایم ڈی کر رہی تھی۔ وہ بڑی محنت کے بعد یہاں تک پہنچی تھی۔ ہم نے بھی بطور والدین اپنی بیٹی کی پڑھائی کے لیے دن رات ایک کردیئے تھے۔

مقتولہ والد نے مزید بتایا کہ میری بیٹی کے خواب کو ایک آن میں ختم کردیا گیا۔ ہماری قربانیاں رائیگاں چلی گئیں۔ میں بس انصاف چاہتا ہوں کہ آئندہ کسی اور کی بیٹی کے ساتھ ایسا نہ ہو۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |