شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرنےوالے5 لاکھ 72 ہزار 529 افراد کی رجسٹریشن مکمل

اب تک ساڑھے 4 ہزار ٹن اشیائے خورد و نوش اور 27 ہزار 664 خاندانوں میں 32 کروڑ95 لاکھ روپے نقد تقسیم کئے جاچکے ہیں


ویب ڈیسک July 06, 2014
وزارت خزانہ نے اب تک آئی ڈی پیز کے لئے ڈیڑھ ارب روپے جاری کئے ہیں ۔فوٹو:فائل

شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرنے والے 44 ہزار سے زائد خاندانوں کے 5 لاکھ 72 ہزار 529 افراد کی رجسٹریشن مکمل کرلی گئی ہے۔

شمالی وزرستان میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کے باعث نقل مکانی کرنے والوں کی امداد کے نگراں اداروں نے اپنی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کردی ہے، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اب تک نقل مکانی کرنےوالے 44 ہزار 633 خاندانوں کے 5 لاکھ 72 ہزار 529 افراد کی رجسٹریشن مکمل کرلی گئی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاک فوج اور عالمی ادارہ صحت کی مدد سے متاثرین میں امداد کی تقسیم کی جارہی ہے، اب تک وفاقی حکومت کی جانب سے ساڑھے 4 ہزار ٹن اشیائے خورد و نوش متاثرین میں تقسیم کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ 27 ہزار 664 خاندانوں کو 32 کروڑ95 لاکھ روپے کی مالی امداد دی گئی۔ متاثرہ افراد میں 11 مراکز کے ذریعے 110 کلو گرام کے پانچ ہزار خوراک کے تھیلے روزانہ تقسیم کئے جارہے ہیں۔ آئی ڈی پیز کے کیمپوں میں بلا تعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے۔ نقل مکانی کرنے والے افراد اور ان کے جانوروں کیلئے طبی سہولیات کی فراہمی کو بھی یقینی بنایاگیا ہے۔

واضح رہے کہ وزارت خزانہ نے اب تک آئی ڈی پیز کے لئے ڈیڑھ ارب روپے جاری کئے ہیں اس کے علاوہ متحدہ عرب امارات کی حکومت نے 20 کروڑ 50 لاکھ ڈالر اورامریکا نے 31 کروڑ ڈالر امداد کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں