خلا کے دور دراز خطے میں ستارہ بننے کے عمل کی تصویر جاری

یہ ستاروں کا نظام صرف 28 لاکھ سال پرانا ہے، ماہرین


ویب ڈیسک August 18, 2024
[فائل-فوٹو]

ہبل اسپیس ٹیلی اسکوپ نے حال ہی میں تقریباً 450 نوری سال کے فاصلے پر Taurus-Auriga کے علاقے میں واقع FS Tau اسٹار سسٹم نامی خطے کی تصویر لی ہے جہاں ستارہ بننے کا منظر دکھایا گیا ہے۔

NASA ہبل اسپیس ٹیلی سکوپ کی اس نئی تصویر میں ایک نئے بننے والے ستارے FS Tau B کی خلا میں پھیلنے کے عمل کو دکھایا گیا ہے جو ایک چمکتے نیبولا کی گیس اور دھول میں ظاہر ہورہا ہے۔

FS Tau ایک ملٹی اسٹار سسٹم ہے جو FS Tau A علاقے میں موجود ہے۔ تصویر کے وسط کے قریب روشن ستارے کی طرح کا مادہ دکھایا گیا ہے جو مکمل ستارے بننے کے عمل میں ہے۔

یہ نظام صرف 28 لاکھ سال پرانا ہے جبکہ اس کے برعکس ہمارا سورج تقریباً 46 لاکھ سال پرانا ہے۔

یہ نیا بننے والا ستارہ جسے پروٹوسٹار کہتے ہیں، کے چاروں طرف ایک پروٹوپلینیٹری ڈسک ہے جو ستارے کی تشکیل سے آزاد دھول اور گیس پر مبنی ہے جو آخر کار سیاروں میں تبدیل ہوجائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں