دنیا کی واحد مخلوق جس میں جینیاتی معلومات تمام جانداروں سے زیادہ

گر انسانوں سے موازنہ کیا جائے تو اس کا جینیاتی بلیو پرنٹ انسانوں سے 30 گنا زیادہ وسیع ہے


ویب ڈیسک August 18, 2024
[فائل-فوٹو]

ساؤتھ امریکن لنگ فِش نامی مچھلی پھیپھڑوں کی مچھلی ایک غیر معمولی مخلوق ہے جو برازیل، ارجنٹائن، پیرو، کولمبیا، وینزویلا، فرانسیسی گیانا اور پیراگوئے میں ٹھہرے پانیوں میں رہتی ہے۔

یہ زمین کے پہلے جانداروں کی قریبی نسل سے ہے جو 400 ملین سال پہلے آباد تھے۔

میٹھے پانی کی یہ نوع، ساؤتھ امریکن لنگ فِش کہا جاتا ہے ایک اور امتیاز بھی رکھت ہے جو کسی دوسری مخلوق کا نہیں ہے، اس میں کسی بھی دوسرے جاندار سے سب سے بڑا جینیاتی ذخیرہ موجود ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر اسے صرف انسانوں کے جینوم سے موازنہ کیا جائے تو یہ انسانی جینیاتی بلیو پرنٹ کے سائز سے 30 گنا زیادہ وسیع ہے۔

اس کو زیادہ اچھے طریقے سے سمجھنے کیلئے ماہرین نے بتایا کہ اگر اس مچھلی کے جینوم کو کھول دیا جائے تو مچھلی کے ہر خلیے میں ڈی این اے کی لمبائی تقریباً 200 فٹ (60 میٹر) تک پھیل جائے گی جبکہ انسانی جینوم محض 6-1/2 فٹ (2 میٹر) تک پھیلے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |