آسمان پر حرکت کرتی نامعلوم شے نے پائلٹس کو حیرت میں دال دیا

مشرق وسطیٰ سے افریقہ پرواز کے دوران عجیب و غریب طریقوں سے منتقل ہونے والے یو ایف او دیکھا گیا


ویب ڈیسک August 18, 2024
[فائل-فوٹو]

متعدد پائلٹس آسمان یا خلا میں ایسی اڑن طشتریوں یا ایلیئنز کے طیاروں کا مشاہدہ کرتے آئے ہیں جنہیں یو ایف او کہا جاتا ہے۔

حال ہی میں کیپٹن روڈ وان پنگیمانان، جو کہ ایک بلاگر بھی ہیں، جدہ، سعودی عرب سے ابوجا، نائیجیریا جانے والی پرواز بوئنگ 747 اڑارہے تھے جب انہوں نے آسمان پر ایک عجیب و غریب شے دیکھی۔

کیپٹن روڈ وان نے مشرق وسطیٰ سے افریقہ کی طرف پرواز کے دوران عجیب و غریب طریقوں سے منتقل ہونے والے یو ایف او کو دیکھا۔



کیپٹین نے ستارے جیسی چیز کو بیان کیا جس کے نیچے آسمان پر اچانک ایک لکیر بھی نظر آئی جو بظاہر حرکت کرتی ہوئی دکھائی دی۔

آزادانہ حرکت کرنے والا نامعلوم فضائی مادہ اونچائی پر واپس آتا اور مدھم ہوجاتا۔

کیپٹین نے اپنے ہوائی جہاز کے دائیں طرف حرکت کرتے ہوئے فضائی مظاہر کا مشاہدہ کرتے ہوئے صارفین سےپوچھا کہ کیا آسمان پر نیچے گررہا ہے یا یہ محض حرکت کررہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں