کینیا کے ساحلی شہر لامو میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں 29 افراد ہلاک

حملہ آوروں نے گھروں، سرکاری دفاتراور دیگر املاک کوآگ لگائی، پولیس اسٹیشن پر حملہ کیا اور لوگوں پر بلاامتیاز فائرنگ کی

کینیا کا ساحلی علاقہ شدت پسندوں کے حملوں کی زد میں رہا ہے۔ فوٹو: فائل

کینیا کے ساحلی شہر لامو میں فائرنگ، گھروں کو آگ لگانے اور پولیس سٹیشن پر حملے کے واقعات میں 29 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔


برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق لامو کے علاقے مپیکیٹونی میں نامعلوم حملہ آوروں نے مقامی افراد کو بلاامتیاز فائرنگ کا نشانہ بنایا، کئی گھروں، سرکاری دفاتر اور دیگر املاک کو آگ لگا دی جبکہ ایک پولیس اسٹیشن پر حملہ بھی کیا۔ کینیا کے سرکاری حکام نے پرتشدد واقعات میں اب تک 29 افراد کی ہلاکت جبکہ کئی کے زخمی ہونے کی تصدیق کردی گئی ہے جن میں سے 9 پولیس اسٹیشن پر حملے کے نتیجے میں ہلاک ہوئے۔

واضح رہے کہ کینیا کا یہ ساحلی علاقہ شدت پسندوں کےحملوں کی زد میں رہا ہے۔ گذشتہ ماہ بھی اسی شہر کے مختلف ہوٹلوں اور پولیس اسٹیشنز پر کئے گئے حملوں میں 60 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
Load Next Story