بجلی کی قیمت میں کمی کیلئے وزیراعلی سندھ کو خط لکھوں گا گورنر سندھ
سندھ کے عوام کو دوسرے صوبے کی طرح بجلی کے بلز میں ریلیف نہ ملا تو ان میں احساس محرومی پیدا ہوگا، کامران ٹیسوری
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے صوبے میں بجلی کی قیمت میں 14 روپے فی یونٹ کمی کیلئے سندھ حکومت کو خط لکھنے کا اعلان کردیا۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کی طرح سندھ میں بھی بجلی کی قیمت میں 14 روپے فی یونٹ کمی کی جائے، سندھ حکومت اس کے لیے بجٹ مختص کرے، میں وزیر اعلی سندھ کو اس حوالے سے خط لکھوں گا اور ان سے درخواست کروں گا کہ سندھ حکومت عوام کو ریلیف دیں۔
نواز شریف کا پنجاب میں 500 یونٹس تک بجلی صارفین کو 14 روپے فی یونٹ ریلیف کا اعلان
انہوں نے زور دیا کہ سندھ حکومت کو بھی پنجاب کی طرح اپنے صوبے کی عوام کو ریلیف دینا چاہیے، کیونکہ اگر سندھ کے عوام کو دوسرے صوبے کی طرح بجلی کے بلز میں ریلیف نہ ملا تو ان میں احساس محرومی پیدا ہوگا۔
واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے گرمی کے مہینوں اگست اور ستمبر کے بلز میں فوری ریلیف کے لیے پیکیج دینے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت 500 یونٹ تک گھریلو صارفین کو فی یونٹ 14 روپے ریلیف دیا جائے گا۔