ہیڈ ماسٹر کی طالبات کے سامنے نازیبا حرکت مظاہرین نے اسکول کو نذر آتش کردیا

ہیڈ ماسٹر اسکول سے فرار ہوگیا، پولیس گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے


ویب ڈیسک August 18, 2024
ہیڈ ماسٹر اسکول سے فرار ہوگیا، پولیس گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے

بھارتی ریاست آسام میں ہیڈ ماسٹر نے طالبات کو فحش مواد دیکھنے پر مجبور کیا اور انھیں جنسی طور پر ہراساں بھی کیا جس پر مشتعل افراد نے اسکول کو آگ لگا دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اسکول کا ہیڈ ماسٹر طالبات کے سامنے نازیبا حرکات بھی کیا کرتا تھا۔ اس کی ان نازیبا حرکات کا اُس وقت پتا چلا جب ایک طالبہ نے اپنی والدہ کو اس بارے میں بتایا۔ والدہ نے دیگر طالبات سے بھی تصدیق کی۔

والدین اور اہل خانہ ہیڈ ماسٹر کی اس نازیبا حرکت پر مشتعل ہوگئے اور اسکول پہنچ گئے۔ ہیڈ ماسٹر موقع دیکھ کر فرار ہوگئے جس پر مظاہرین نے اسکول کو آگ لگادی اور تھوڑ پھوڑ بھی کی۔

پولیس نے والدین کی شکایت پر ہیڈ ماسٹر کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردیں جب کہ مفرور ہیڈ ماسٹر کی تلاش میں چھاپے مارے جا رہے ہیں تاہم اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں