پاک چین دوستی دوطرفہ شراکت داری سے دونوں ملکوں کو فائدہ ہورہا ہے شہاز شریف

چین بنیادی ڈھانچے کی ترقی ، بجلی کی پیداوار اور دوسرے شعبوں میں پاکستان سے تعاون کررہا ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب


ویب ڈیسک July 06, 2014
دورے سے دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔، وزیر اعلیٰ پنجاب فوٹو: فائل

وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاک چین دوستی دوطرفہ شراکت داری میں تبدیل ہوگئی ہے جس سے دونوں ملکوں کو فائدہ پہنچ رہا ہے۔

وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف 3روزہ سرکاری دورے پر چین روانہ ہوگئے، ان کے ہمراہ ایک اعلی سطح کا وفد موجود ہے جو پاکستان میں چین کے تعاون سے جاری منصوبوں کی تکمیل کے لئے چینی حکام سے ملاقاتوں کے علاوہ کرے گا۔ پاکستانی وفد پاک چین اقتصادی راہداری ، توانائی کے مصنوبوں، لاہو رمیں قائداعظم ایپیرل پارک اور ٹیکسٹائل سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کرے گا

چین روانگی سے قبل وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پاک چین دوستی دوطرفہ شراکت داری میں تبدیل ہوگئی ہے جس سے دونوں ملکوں کو فائدہ پہنچ رہا ہے۔ چین بنیادی ڈھانچے کی ترقی ، بجلی کی پیداوار اور دوسرے شعبوں میں پاکستان سے تعاون کررہا ہے۔ ان کے دورے سے دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں