جھنگ بارش کے پانی سے بھرے گڑھے میں گر کر کمسن بہن بھائی جاں بحق

بستی شہنی والی میں گڑھا سیوریج کی لائن ڈالنے کیلیے کھودا گیا تھا جس میں بارش کا پانی بھرگیا تھا


ویب ڈیسک August 18, 2024
—فائل فوٹو

بارش کے پانی سے بھرے گڑھے میں گر کر کم سن بہن بھائی جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق بستی شہنی والی میں ضلعی انتظامیہ کے زیرانتظام سیوریج لائن ڈالنے کا کام جاری تھا، گذشتہ روز ہونے والی موسلا دھار بارش کے بعد سیوریج لائن کے لیے کھودے گئے گڑھے میں پانی بھر گیا۔

کھیلتے ہوئے پانی سے بھرے گڑھے میں دو کم سن بہن بھائی گر کر جاں بحق ہوگئے جن کی لاشیں نکال کر لواحقین کے حوالے کردی گئیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں