شمالی وزیرستان سے اتنی بڑی تعداد میں نقل مکانی ہوگی اس کا اندازہ نہیں تھا عمران خان

اپنے گھربار چھوڑنا کسی کے لئے بھی آسان نہیں متاثرین کے آئندہ 2 ماہ مزید سخت گزریں گے، چیئرمین تحریک انصاف


ویب ڈیسک July 06, 2014
شمالی وزیرستان کے متاثرین کی بھرپور مدد کی جائے گی،عمران خان فوٹو: فائل

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان سے اتنی بڑی تعداد میں نقل مکانی ہوگی اس کا اندازہ نہیں تھا تاہم اپنے گھر بار چھوڑنے والوں کے مسائل حل کرنے کے لئے تمام وسائل کو بروئے کار لائیں گے۔

بنوں میں شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرنے والے افراد کے عمائدین کے جرگے اور مشران سے ملاقات کے دوران عمران خان نے کہا کہ صوبائی حکومت کو بتایا گیا تھا کہ آپریشن کے دوران ایک لاکھ سے زائد افراد نقل مکانی نہیں کریں گے لیکن شمالی وزیرستان سے اب تک 7لاکھ سے زائد افراد نقل مکانی کرچکے ہیں۔ انہیں اندازہ نہیں تھا کہ اتنے زیادہ لوگ نقل مکانی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اپنے آبائی گھروں کو چھوڑنا کسی کے لئے بھی آسان نہیں، خیبر پختونخوا حکومت کو آئی ڈی پیز کی مشکلات کا علم ہے، متاثرین کے آئندہ 2 ماہ مزید سخت گزریں گے۔

چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ شمالی وزیرستان کے متاثرین کی بھرپور مدد کی جائے گی اور مسائل کو حل کرنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے، ہم اپنی ذمےداری پوری کریں گے اوروفاق سےبھی کہیں گے کہ وہ بھی اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت متاثرین کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لئے مزید کیمپس قائم کرے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں