سید نور نے اداکارہ صائمہ کے ساتھ اپنی محبت کی داستان سنادی

فلم ’چوڑیاں‘ کی شوٹنگ کے دوران ہی ہم ایک دوسرے کو پسند کرنے لگے تھے، فلم ڈائریکٹر


ویب ڈیسک August 18, 2024
فوٹو : ویب ڈیسک

پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور ڈائریکٹر سید نور نے اداکارہ صائمہ کے ساتھ اپنی محبت کی داستان سنادی۔

ایک تازہ پوڈکاسٹ میں صائمہ سے اپنی دوسری شادی کا ذکر کرتے ہوئے سید نور نے بتایا کہ وہ فلم 'چوڑیاں' کی شوٹنگ کے دوران ایک دوسرے کو پسند کرنے لگے تھے۔

سید نور کا کہنا تھا کہ ایک مرتبہ شوٹنگ سے واپسی پر انہوں نے صائمہ کا ہاتھ تھام لیا جس پر صائمہ نے کہا کہ اس ہاتھ کو اب کبھی مت چھوڑیے گا۔

فلم ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ وہ ان کی محبت کا امتحان تھا اور انہوں نے اسی وقت فیصلہ کیا کہ وہ صائمہ کو اپنالیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ان کی پہلی بیوی رخسانہ نور کافی پریشان ہوئی لیکن پھر اس نے سید نور کے فیصلے کو تسلیم کرلیا اور انہوں نے اپنی دوسری شادی کا اعلان کیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں