کراچی میں کشتی ڈوبنے سے 14 ماہی گیر لاپتہ ہوگئے

پاک بحریہ اور میری ٹائم سیکیورٹی کے اہلکار لاپتہ ماہی گیروں کی تلاش کررہے ہیں۔


ویب ڈیسک July 06, 2014
جون ، جولائی اور اگست میں سمندر میں طغیانی ہوتی ہے فوٹو: فائل

ہاکس بے پر مبارک لیج کے قریب کشتی ڈوبنے سے 14 ماہی گیر لاپتہ ہوگئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے ساحلی علاقے ہاکس بے میں مبارک ولیج کے قریب سمندر میں ماہی گیروں کی کشتی ڈوب گئی ہے، حادثے کے وقت کشتی میں 14 ماہی گیر سوار تھے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پاک بحریہ اور میری ٹائم سیکیورٹی کے اہلکار لاپتہ ماہی گیروں کی تلاش کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ جون ، جولائی اور اگست میں سمندر میں طغیانی ہوتی ہے کچھ عرصہ قبل بھی گڈانی کے قریب کراچی سے تعلق رکھنے والے 20 ماہی گیروں کی لاشیں ملی تھیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں