پی ٹی آئی سیاست کی آڑ میں نفرت اور انتشارپھیلانے کے بجائے ملک کا سوچے وزیرداخلہ بلوچستان

نفرت کی سیاست کرنے والے کبھی بھی ملک کے وفادار نہیں ہوسکتے، میر ضیااللہ لانگو


ویب ڈیسک August 18, 2024
فوٹو: فائل

وزیرداخلہ بلوچستان میر ضیااللہ لانگو نے کہا ہے کہ نفرت کی سیاست کرنے والے کبھی بھی ملک کے وفادار نہیں ہوسکتے۔

پی ٹی آئی رہنما رؤف حسن کے بھارت سے تعلقات کے انکشاف پر ردعمل دیتے ہوئے وزیرداخلہ بلوچستان اور بی اے پی کے مرکزی نائب صدر میرضیااللہ لانگو نے کہا کہ رؤف حسن کے ریاست مخالف بیانیے کو پھیلانے میں بھارتی سہولت کاری بے نقاب ہوگئی۔

میر ضیااللہ لانگو کا کہنا تھا کہ حساس معلومات کو پہنچانے کا مقصد ریاست مخالف بیانیے کو بھارتی میڈیا میں پروپیگنڈے کے طور پر استعمال کرنا تھا۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی سیاست کی آڑ میں نفرت اور انتشارپھیلانے کے بجائے ملک کا سوچے، نفرت کی سیاست کرنے والے کبھی بھی ملک کے وفادار نہیں ہوسکتے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں