آکسفرڈ یونیورسٹی کی چانسلرشپ کیلئے عمران خان کی درخواست جمع
عمران خان کی ہدایت کے مطابق چانسلرشپ کے لیے ان کی درخواست جمع کرادی گئی ہے، زلفی بخاری
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اعلان کیا ہے کہ آکسفرڈ یونیورسٹی کی چانسلر شپ 2024 کے لیے اڈیالہ جیل میں قید پارٹی کے بانی عمران خان کی درخواست ان کی ہدایت کے مطابق جمع کرادی گئی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں رہنما پی ٹی آئی زلفی بخاری نے کہا کہ عمران خان کی ہدایت پر آکسفورڈ یونیورسٹی کی چانسلر شپ 2024 کے لیے ان کی درخواست جمع کرادی گئی ہے۔
زلفی بخاری نے کہا کہ ہم پرعزم ہیں کہ اسس تاریخی مہم کے لیے ہر کسی کے تعاون حاصل ہوگا۔
قبل ازیں عمران خان 2005 سے 2014 تک یونیورسٹی بریڈفورڈ کے چانسلر کے طور پر خدمات انجام دی تھیں۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عمران خان خود آکسفرڈ یونیورسٹی کے فارغ التحصیل ہیں تاہم اس وقت وہ کرپشن اور دیگر مقدمات میں اڈیالہ جیل میں قید ہیں اور ضمانت کے لیے درخواستیں دائر کردی گئی ہیں۔
عمران خان اپنے خلاف دائر تمام مقدمات کو جھوٹے قرار دے رہے ہیں تاہم انہیں توشہ خانہ کیس، 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس اور دیگر مقدمات کا سامنا ہے۔
عمران خان کو اپریل 2022 میں تحریک عدم اعتماد کے ذریعے وزارت عظمیٰ سے ہٹا دیا گیا تھا اور وہ پاکستان کی تاریخ میں تحریک عدم اعتماد کے ذریعے منصب سے برطرف ہونے والے پہلے وزیراعظم بن گئے تھے۔