کراچی پیٹرول پمپ پر آن لائن رائیڈر کو قتل کرنیوالا ملزم گرفتار

ملزم کو انٹیلی جنس بنیاد پر گرفتار کیا گیا، دوسرے ساتھی کی تلاش میں چھاپے جاری ہیں، ایس پی علینہ راجپر


Staff Reporter August 19, 2024
(فوٹو: فائل)

پولیس نے پیٹرول پمپ پر تلخ کلامی کے بعد فائرنگ کرکے آن لائن رائیڈر کو قتل کرنے والے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔

شہری ذیشان کو گزشتہ ماہ غازی گوٹھ کے قریب قتل کیا گیا تھا، ایس پی انویسٹی گیشن ایسٹ علینہ راجپر کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل سوار دو ملزمان نے پیٹرول پمپ پر فائرنگ کی تھی جس سے ذیشان نامی نوجوان جاں بحق ہوگیا تھا۔

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آئی تھی جس میں دو مسلح ملزمان نے پیٹرول پمپ کے عملے سے تلخ کلامی کی اور پھر اسلحہ نکال کر پیٹرول پمپ پر کھڑے افراد پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں پیڑول پمپ پر موجود آن لائن بائیک رائیڈر ذیشان گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگیا اور اسپتال میں دم توڑ گیا۔

مزید پڑھیں: کراچی: پٹرول پہلے نہ ڈالنے پر ملزمان کی فائرنگ سے آن لائن بائیک رائیڈر جاں بحق

وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے واقعے کا نوٹس لیکر جلد ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا تھا جس کے بعد ایسٹ زون انویسٹی پولیس نے انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ایس پی انویسٹی گیشن ایسٹ علینہ راجپر کا کہنا ہے کہ ملزم سے تفتیش کی جارہی ہے جبکہ اس کے ساتھی کی تلاش میں چھاپے بھی مارے جارہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔