جنگ بندی مذاکرات کےنکات پر حماس کا ردعمل سامنے آ گیا

وزیر اعظم نیتن یاہو نے قیدیوں کے تبادلے اور اسرائیل کے انخلا کیلئے بھی نئی شرائط رکھی ہیں


ویب ڈیسک August 19, 2024
(فوٹو: فائل)

تین ملکوں کی ثالثوں کے زیر سایہ دوحہ میں ہونے والے حماس اسرائیل جنگ بندی مذاکرات کے نکات پر حماس کا ردعمل سامنے آ گیا ہے۔

حماس نے دوحہ میں ہونے والے مذاکرات میں شرکت سے انکار کر دیا تھا اور کہا تھا کہ ہم اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ نیتن یاہو جنگ بندی کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔

ترجمان حماس کا کہنا ہے کہ دوحہ میں ہوئےمذاکرات کی تفصیلات ثالثوں نے بتا دی ہیں اور مذاکرات میں نیتن یاہو کی نئی شرائط سامنے آئی ہیں۔

مزید پڑھیں: حماس کا قاہرہ مذاکرات میں وفد نہ بھیجنے کا فیصلہ

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے قیدیوں کے تبادلے اور اسرائیل کے انخلا کیلئے بھی نئی شرائط رکھی ہیں۔

اسرائیل کے خلاف برسر پیکار حماس کا کہنا ہے کہ مذاکرات کی ناکامی کی صورت میں ذمہ دار نیتن یاہو ہوں گے، ان کا کہنا تھا کہ ہم جنگ بندی کیلئے ثالثوں سے بھرپور تعاون کر رہے ہیں۔

ترجمان حماس نے مزید کہا کہ ثالثوں سے کہا ہے کہ جن نکات پر پہلے اتفاق ہو چکا ہےان کو حتمی شکل دیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |