
ترجمان میرپورماتھیلو پولیس کے مطابق حادثہ موٹر وے کی لوکیشن 470 پر پیش آیا، جاں بحق افراد میں 2 خواتین 2 بچے اور 3 مرد شامل ہیں۔
میرپورماتھیلو پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مسافر کوچ پنجاب سے کراچی جا رہی تھی کہ میرپورماتھیلو کے قریب یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا۔
جائے حادثہ پر رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی ہے، لاشوں اور زخمیوں کو گھوٹکی اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔