سعودی وزیر خارجہ اور امریکی ہم منصب میں ٹیلیفونک رابطہ

دورے کا مقصد غزہ میں جنگ بندی معاہدے کیلئے سفارتی دباؤ بڑھانا ہے


ویب ڈیسک August 19, 2024
(فوٹو: عرب نیوز)

سعودی وزیر خارجہ پرنس فیصل بن فرحان اور امریکی ہم منصب اینٹونی بلنکن کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان غزہ، یمن اور سوڈان کی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ کا مشرق وسطیٰ دورے کا مقصد غزہ میں جنگ بندی معاہدے کیلئے سفارتی دباؤ بڑھانا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی وزیرخارجہ اینٹونی بلنکن کل مشرق وسطیٰ کے دورے پر تل ابیب پہنچے ہیں۔

تل ابیب میں امریکی وزیر خارجہ آج وزیراعظم نیتن یاہو سمیت سینئر اسرائیلی رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔

سعودی میڈیا کا مزید کہنا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ بلنکن تل ابیب سے مصر پہنچیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |