لیبیا کے مرکزی بینک نے اہلکار کے اغوا کے بعد تمام سرگرمیاں معطل کر دیں

مرکزی بینک کی انفارمیشن ٹیکنالوجی کے سربراہ مصعب مسالم کو آج صبح ایک نامعلوم گروپ نے ان کے گھر سے اغوا کر لیا


ویب ڈیسک August 19, 2024
(فوٹو: انٹرنیٹ)

اہم عہدیدار کے اغوا کے بعد لیبیا کی مرکزی بینک نے اپنی تمام کاروباری سرگرمیاں معطل کر دی ہیں۔

مرکزی بینک کی انفارمیشن ٹیکنالوجی کے سربراہ مصعب مسالم کو آج صبح ایک نامعلوم گروپ نے ان کے گھر سے اغوا کر لیا۔

بینک کا کہنا ہے کہ وہ اس وقت تک اپنا کام دوبارہ شروع نہیں کرے گا جب تک مصعب مسالم کو رہا نہیں کر دیا جاتا، ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ دیگر ایگزیکٹوز کو بھی اغوا کی دھمکیاں دی گئی ہیں۔

بینک کے ترجمان نے کہا کہ اس قسم کے واقعات اس کے ملازمین کی حفاظت اور بینکنگ سیکٹر کے کام کے تسلسل کے لئے خطرہ ہیں، بینک نے اغوا کے بارے میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ ہو سکتا ہے اغواکاروں نے ایسا بینک کے گورنر صدیق الکبیر کے استعفے پر مجبور کرنے کی کوشش کے طور پر کیا ہو۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں