کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بوندا باندی ہلکی بارش کا امکان

شہر میں سمندری ہواؤں کی رفتار 30 کلو میٹر فی گھنٹہ تک تجاوز کر سکتی ہے

(فوٹو: فائل)

شہر قائد میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ بوندا باندی یا ہلکی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں سمندری ہوائیں بحال ہونے سے موسم خوش گوار ہے، ہواؤں کی رفتار 30 کلو میٹر فی گھنٹہ تک تجاوز کر سکتی ہے۔


آج کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 سے 32 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی شہر کے مختلف علاقوں میں بارش ہوئی، سرجانی سب سے زیادہ 70 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
Load Next Story