اسٹیڈیمز کی رینوویشن چمپیئنز ٹرافی سے پہلے مکمل کرلیں گے چیئرمین پی سی بی

دنیا کے اسٹیڈیمز کے برعکس پاکستان کے اسٹیڈیمز غیر معیاری ہیں، محسن نقوی

(فوٹو: اے آئی، ایکسپریس ویب)

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا ہے کہ اسٹیڈیمز کی رینوویشن بہت بڑا چیلنج ہے اور تینوں اسٹیڈیمز کی رینوویشن چمپیئنز ٹرافی سے پہلے مکمل کر لیں گے۔

قذافی اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ انٹرنیشنل فرم بی ڈی بی نے اس کنٹریکٹ میں کوالیفائی کیا، تعمیراتی کام دن رات جاری ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ دنیا کے اسٹیڈیمز کے برعکس پاکستان کے اسٹیڈیمز غیر معیاری ہیں، ہمارے اسٹیڈیم دنیا کے مقابلے میں بہت پیچھے ہیں۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد میں عالمی معیار کا کرکٹ اسٹیڈیم بنانے کیلئے سی ڈی اے سے پلان طلب

انہوں نے کہا کہ پی سی بی نے بغیر تماشائیوں کے میچز کرانے کا سوچا لیکن سیکیورٹی اداروں نے تعمیراتی کام بھی روکنے کا کہا۔ اسلام آباد میں نیا اسٹیڈیم بنایا جائے گا، پشاور اسٹیڈیم کے انتظامات کے لیے کے پی حکومت سے بات چل رہی ہے۔


چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ اسٹیڈیمز کی رینوویشن کے حوالے سے آئی سی سی سے رابطے میں ہے، چمپیئنز ٹرافی کے لیے آئی سی سی وفد کے آنے سے پہلے رینوویشن کا کام مکمل کرلیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی کے موقع پر پی سی بی کا اسٹیڈیم میں نئی فلڈ لائٹس متعارف کرانے کا فیصلہ

قبل ازیں، چیئرمین پی سی بی نے قذافی اسٹیڈیم کا دورہ کیا اور اَپ گریڈیشن پراجیکٹ کے تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا۔ انہوں نے اَپ گریڈیشن پراجیکٹ پر پیش رفت کا جائزہ لیا جبکہ نے بیسمنٹ کے لیے کھدائی کے کام کا بھی معائنہ کیا۔

مزید پڑھیں: نیشنل اسٹیڈیم اَپ گریڈیشن کے بعد کیسا دیکھائی دے گا؟

محسن نقوی نے ہدایت کی کہ کھدائی کے کام کو جلد مکمل کیا جائے، پراجیکٹ پر دن رات کام کرکے مقررہ مدت میں تکمیل یقینی بنائی جائے جبکہ بارشوں کو مدنظر رکھ کر تعمیراتی کام کی پلاننگ کی جائے۔
Load Next Story