عمران خان بشریٰ بی بی کے سیل کا دورہ کرنے کیلیے متفرق درخواست دائر

دیکھنا چاہتے ہیں کہ دونوں ملزمان کو دی گئی سہولیات بین الاقوامی قوانین و معاہدوں کے مطابق ہیں یا نہیں، درخواستگزار


ویب ڈیسک August 19, 2024
(فوٹو: فائل)

اڈیالہ جیل راولپنڈی میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے سیل کا دورہ کرنے کے لیے متفرق درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کر دی گئی۔

جیل میں بین الاقوامی قوانین کے مطابق سہولیات فراہم کرنے کے کیس میں اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے متفرق درخواست دائر کی۔

درخواست گزار کے مطابق اظہر صدیق بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی کو حاصل سہولیات کا جائزہ لے کر عدالت میں رپورٹ پیش کرنا چاہتے ہیں، دیکھنا چاہتے ہیں کہ دونوں ملزمان کو دی گئی سہولیات بین الاقوامی قوانین و معاہدوں کے مطابق ہیں یا نہیں۔

استدعا کی گئی کہ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو اظہر صدیق کو بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے جیل سیل کا دورہ کروانے کے احکامات دیے جائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں