کرایہ نامہ تھانے میں رجسٹرڈ کیوں نہیں کروایا کورنگی میں 121 کرائے دار گرفتار

کورنگی پولیس نے بنا تصدیق کے رہائشی کرائے داروں کے خلاف کارروائیاں شروع کردیں، 51 مقدمات درج


Staff Reporter August 19, 2024
(فوٹو : انٹرنیٹ)

کرایہ نامہ تھانے میں رجسٹرڈ کیوں نہیں کروایا ؟ضلع کورنگی پولیس نے 51 مقدمات درج کرکے 121 کرائے داروں کو گرفتارکرلیا۔

ایکسپریس کے مطابق کورنگی پولیس نے بنا تصدیق کے رہائشی کرائے داروں کے خلاف کارروائیاں شروع کردیں، ضلع کورنگی پولیس نے 51 مقدمات درج کرکے 121 کرائے داروں کو گرفتار کرلیا۔

ضلع کورنگی پولیس کے مطابق سال 2015ء ایکٹ کے تحت کرائے دار کرایہ نامے کی رجسٹریشن تھانے میں کروانے کا پابند ہے، سندھ پولیس کے ٹیننٹ سافٹ ویئر پر کرائے دار کی دستاویزات کے ساتھ مکمل تصدیق کی جاتی ہے، کرائے پر مکان حاصل کرنے والے شخص کا فنگر پرنٹ کے ذریعے ریکارڈ بھی چیک کیا جاتا ہے۔

پولیس کے مطابق جرائم پیشہ افراد ماضی میں اس طرح کی وقتی رہائش پر پکڑے جاچکے ہیں، کرائے داروں کے ساتھ مکان مالک پر بھی مقدمات درج ہوچکے ہیں، ڈسٹرک کورنگی کے شہری کسی بھی وقت تھانے میں اپنا کرایہ نامہ جمع کروا سکتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔