رزگیر ون سے 179 ملین مکعب فٹ گیس 153 بیرل تیل یومیہ دریافت
اب تک کنویں کی 3 ہزار 773 میٹر تک کھدائی کی گئی
پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ کی ٹل بلاک رزگیر 1 میں نئی پیشرفت ہوئی جہاں سے 17.9 ملین مکعب فٹ گیس اور 153 بیرل تیل یومیہ دریافت کی گئی۔
رزگیر 1 میں کنویں کی کھدائی کا آغاز 9 جنوری کو کیا گیا اور اب تک کنویں کی 3 ہزار 773 میٹر تک کھدائی کی گئی۔
کنواں او جی ڈی سی، پی پی ایل، پی او ایل اور گورنمنٹ ہولڈنگز کی ملکیت ہے۔