پاکستان میں منکی پاکس کا ایک اور مشتبہ کیس رپورٹ

متاثرہ شخص کو پمز اسپتال کے خصوصی وارڈ میں رکھا گیا ہے، فوکل پرسن


ویب ڈیسک August 19, 2024
متاثرہ شخص سعودی عرب سے پاکستان آیا تھا:فوٹو:فائل

اسلام آباد کے پمز اسپتال میں منکی پاکس کا ایک مشتبہ کیس رپورٹ ہوا ہے۔

فوکل پرسن ڈاکٹر نسیم اختر کے مطابق متاثرہ شخص سعودی عرب کے شہر جدہ سے پاکستان آیا ہے۔ منکی پاکس سے متاثر47 سالہ شخص آزاد کشمیر کا رہائشی ہے جسے پمز اسپتال میں قائم خصوصی وارڈ میں رکھا گیا ہے۔

وزارت قومی صحت نے جمعرات کو ایک بیان میں پاکستان میں پہلا منکی پاکس کا مشتبہ کیس رپورٹ ہونے کا انکشاف کیا تھا۔ خیبرپختوانخوا سےتعلق رکھنے والا شخص خلیجی ملک سے آیا تھا اور اس میں منکی پاکس کی علامات ظاہر ہوئی تھیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں