آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس پاکستان ایجنڈے میں شامل نہیں
پاکستان کو رواں ماہ قرض پروگرام منظور ہونے کی توقع تھی
عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف ) کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 28 اگست کو ہوگا۔ ایجنڈے میں پاکستان کا قرض پروگرام شامل نہیں ہے۔
آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس کا اگست کے لیے کیلنڈر جاری کردیا گیا۔ اجلاس 28 اگست کو ہوگا جس میں پاکستان کا قرض پروگرام شامل نہیں ہے جبکہ گنی بساؤ ایجنڈے کا حصہ ہے۔
ایجنڈے کے مطابق آئی ایم ایف کا ایگزیکٹو بورڈ گنی بساؤ کے چھٹے جائزے کی منظوری دے گا۔ ۔ وفاقی وزیرخزانہ نے بھی قرض پروگرام اگست میں منظور ہونے کی امید ظاہر کی تھی۔