کراچی میں پولیس مقابلوں میں 2 ڈاکو ہلاک 5 زخمی سمیت 9 ڈاکو گرفتار

مارا جانے والے ملزم پاک کالونی کے علاقے میں دہشت کی علامت بنا ہوا تھا


Staff Reporter August 19, 2024
مارا جانے والے ملزم پاک کالونی کے علاقے میں دہشت کی علامت بنا ہوا تھا

کراچی پولیس نے مبینہ مقابلوں میں 2 ڈاکوؤں کو ہلاک اور 5 زخمی سمیت 9 ڈاکوؤں کو گرفتار کر کے اسلحہ اور دیگر مسروقہ سامان برآمد کر لیا ۔

ڈسٹرکٹ کیماڑی کی اینٹی اسٹریٹ کرائم فورس نے اتوار اور پیر کی درمیانی شب پاک کالونی کے علاقے پرانا گولیمار لیاری ایکسپریس وے ندی کے قریب مبینہ مقابلے میں ایک ڈٓاکو کو ہلاک کر دیا۔

اینٹی اسٹریٹ کرائم فورس کے سربراہ سب انسپکٹر راجہ خالد نے بتایا کہ مارے جانے والے ڈاکو کی شناخت 25 سالہ عمیر عرف چھوٹا جینگو ولد عبد الجبار کے نام سے کی گئی۔ اس کے دیگر ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

مارا جانے والے ملزم پاک کالونی کے علاقے میں دہشت کی علامت بنا ہوا تھا ، اغوا برائے تاوان ، قتل ، اقدام قتل ، ڈکیتی ، بھتہ خوری اور منشیات کی فروخت و اسمگلنگ سمیت دیگر سنگین جرائم کی وارداتوں میں ملوث رہا ہے۔

نیو کراچی پولیس نے اتوار اور پیر کی درمیانی شب سیکٹر الیون آئی گورنمنٹ ڈگری گرلز کالج کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ، زخمی حالت میں گرفتار ملزم کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔

گرفتار ملزم 32 سالہ محمد راحیل ولد محمد فاروق سے ایک نائن ایم ایم پستول بمعہ گولیاں ، موبائل فون اور نقد رقم برآمد کر لیا۔

زمان ٹاؤن پولیس نے اتوار اور پیر کی درمیانی شب چکرا گوٹھ نظر شاہ مزار کے قریب سے مبینہ مقابلہ کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزم کی شناخت 22 سالہ سمیر ولد نظیر احمد کے نام سے کی گئی۔

جوہرآباد پولیس نے اتوار اور پیر کی درمیانی شب فیڈرل بی ایریا بلاک 9 سنگم گراؤنڈ کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد 2 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔ ملزمان کی شناخت 20 سالہ اللہ داد ولد خدا داد اور 24 سالہ آصف ولد سعید رحمان کے ناموں سے کی گئی۔ جن سے 2 پستول بمعہ گولیاں ، موبائل فونز ، نقدی رقم اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی۔

رضویہ پولیس نے اتوار اور پیر کی درمیانی شب ناظم آباد نمبر ایک عابد گراؤنڈ کے قریب سے ایک زخمی سمیت 3 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کی شناخت 40 سالہ خالد ولد عبدالکریم، جاوید ولد اسلان خان اور طارق علی ولد امین اصفر خان بتایا۔

سچل اور مددگار 15 پولیس نے پیر کی الصبح سچل کے علاقے سپرہائی وے جمالی برج کے قریب مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو کو ہلاک کر دیا ، جس کی فوری طور پر شناخت نہیں کی جا سکی۔ پولیس نے ڈاکو سے ایک پستول بمعہ گولیاں ، موبائل فون ، نقدی اور موٹرسائیکل برآمد کر لی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں