دلہن شادی کے اگلے روز نقدی زیورات لے کر فرار

خاتون والد کی بیماری کا بہانہ کرکے گئی اور واپس نہیں آئی، مقدمے کا متن

پولیس نے خاتون کے خلاف مقدمہ درج کرلیا:ٖوٹو:فائل

راولپنڈی میں شادی کے روز دلہن نقدی ، زیورات اور قیمتی ملبوسات لے کر فرار ہوگئی۔


دلہن کے ہاتھوں لٹنے والے شہری کی مدعیت میں تھانہ ںصیر آباد میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ مقدمے کے متن کے مطابق متاثرہ شخص کی عائشہ نام کی خاتون سے شادی ہوئی۔ شادی کے لیے ایک لاکھ 20 ہزار روپے مالیت کے کپڑے، ڈھائی لاکھ روپے نقدی اور 3 تولے کے زیورات دئیے۔

متاثرہ شخص کے مطابق شادی میں خاتون کے چند رشتے داروں نے بھی شرکت کی۔ شادی کے اگلے روز خاتون والد کی بیماری کا بہانہ کرکے پھوپھی کے گھر جانے کا کہہ کر گئی اور پھر واپس نہیں آئی۔ خاتون کی تلاش کے لیے کارروائی جاری ہے۔
Load Next Story