لاہور میں خالی پلاٹ سے تشدد زدہ بوری بند لاش برآمد

پلاٹ سے انسانی جسم کی ہڈیاں ملیں جو پلاسٹک بورے میں بند تھیں، پولیس

فوٹو- فائل

تھانہ سندر کی حدود میں خالی پلاٹ سے تشدد زدہ بوری بند لاش برآمد ہوئی جس کی تفتیش جاری ہے۔

پولیس کے مطابق پلاٹ سے انسانی جسم کی ہڈیاں ملیں جو پلاسٹک بورے میں بند تھیں، نامعلوم لاش کو قتل کے بعد پلاسٹک بورے میں پھینکا گیا۔


فرانزک اور پولیس ٹیم نے شواہد اکٹھے کر لیے جبکہ واقعے کا مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہڈیوں کا ڈی این اے ہوگا۔
Load Next Story