دھاندلی کےالزامات پر افتخارچوہدری کا عمران خان کیخلاف عدالت جانے کا فیصلہ

افتخار محمد چوہدری نے دھاندلی کے الزامات پر عمران خان کو قانونی نوٹس بھجوانے کی تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں، ذرائع


ویب ڈیسک July 06, 2014
سابق چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری گزشتہ سال دسمبر میں اپنے عہدے سے سکبدوش ہوئے تھے. فوٹو؛فائل

ISLAMABAD: سابق چیف جسٹس آف پاکستان نے عام انتخابات میں دھاندلی کے سنگین الزامات عائد کرنے پر تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کے خلاف عدالت جانے کا فیصلہ کرلیا۔

ایکسپریس ٹریبیون کے مطابق عمران خان کی جانب سے بغیر ثبوت 2013 کے عام انتخابات میں دھاندلی کے سنگین الزامات لگا کر شخصیت کو متنازع بنانے کے خلاف سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے چیرمین تحریک انصاف کے خلاف عدالت کا دروازہ کھٹکھٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق افتخار محمد چوہدری نے دھاندلی کے الزامات پر عمران خان کو قانونی نوٹس بھجوانے کی تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔

واضح رہے کہ سابق چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری گزشتہ سال دسمبر میں اپنے عہدے سے سکبدوش ہوئے تھے۔ عمران خان کی جانب سے سابق چیف جسٹس پر الزامات عائد کئے گئے ہیں کہ افتخار محمد چوہدری عام انتخابات میں ہونے والی دھاندلی کے ذمہ دار ہیں لہذا ان کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کی جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |