بھارت پاؤں کی مالش نہ کرنے پر بدبخت بیٹے نے باپ کو بیدردی سے مار ڈالا

پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر عدالت سے جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا

پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر عدالت سے جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا

بھارتی ریاست مہاراشٹر میں 33 سالہ نوجوان نے پیروں کی مالش کرنے سے انکار پر اپنے 62 سالہ والد کو لاتوں اور گھونسوں سے مارا پیٹا جس کے نتیجے میں ان کی موت واقع ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سفاکیت سے بھرا یہ واقعہ ناگپور کے علاقے میں پیش آیا۔ پولیس نے بیٹے کشال عرف انگا کو حراست میں لے لیا جو مجرمانہ ریکارڈ کا حامل ملزم ہے۔

رات کو جب کشال گھر آیا تو اپنے والد شینڈے سے پاؤں دبانے اور پیروں کی مالش کا کہا اور والد کے منع کرنے پر طیش میں آگیا اور والد کو بیدردی سے مارا پیٹا۔


والد کی چیخ پکار سُن کر بڑا بیٹا پرناو مدد کو پہنچا اور بچانے کی کوشش جس پر کشال نے اسے بھی مارا پیٹا۔

پڑوسیوں کے پہنچنے تک بزرگ والد بے ہوش ہوگئے جنھیں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے ان کی موت کی تصدیق کردی۔ سینے پر لگنے والے گھونسے حرکتِ قلب بند ہونے کا سبب بن گئے۔

پولیس نے ملزم کو عدالت میں پیش کرکے جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا۔

 
Load Next Story