
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم ابراہیم فلائٹ نمبر SV700 کے ذریعے سعودی عرب سے پاکستان پہنچا تھا۔ ملزم کے ایمرجنسی پاسپورٹ پر جعلی تجدید کی مہر لگی ہوئی تھی جبکہ ملزم مذکورہ اسٹمپ کے حوالے سے بھی کسی قسم کی دستاویزات دینے میں ناکام رہا۔
ملزم کے پاسپورٹ کی جانچ پڑتال کے لیے پاکستانی مشن جدہ سے بھی رابطہ کیا گیا جس پر پاکستانی مشن جدہ نے بھی مذکورہ اسٹمپ کو جعلی قرار دیا۔ ملزم کا تعلق کراچی سے ہے۔
مزید قانونی کاروائی کے لیے ملزم کو اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔