کراچی ایئرپورٹ پر جعلی سفری دستاویزات پر بیرون ملک سے آنے والا مسافر گرفتار

سعودی عرب سے پاکستان پہنچنے والے ملزم کے ایمرجنسی پاسپورٹ پر جعلی تجدید کی مہر لگی ہوئی تھی


ویب ڈیسک August 19, 2024
فوٹو : ایف آئی اے

ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی سفری دستاویزات پر بیرون ملک سے آنے والے مسافر کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم ابراہیم فلائٹ نمبر SV700 کے ذریعے سعودی عرب سے پاکستان پہنچا تھا۔ ملزم کے ایمرجنسی پاسپورٹ پر جعلی تجدید کی مہر لگی ہوئی تھی جبکہ ملزم مذکورہ اسٹمپ کے حوالے سے بھی کسی قسم کی دستاویزات دینے میں ناکام رہا۔

ملزم کے پاسپورٹ کی جانچ پڑتال کے لیے پاکستانی مشن جدہ سے بھی رابطہ کیا گیا جس پر پاکستانی مشن جدہ نے بھی مذکورہ اسٹمپ کو جعلی قرار دیا۔ ملزم کا تعلق کراچی سے ہے۔

مزید قانونی کاروائی کے لیے ملزم کو اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔