سندھ حکومت حسد نہ کرے ہمت کرکے وہ بھی عوام کو ریلیف دے وزیر اطلاعات پنجاب

تین دن سے سندھ حکومت پریشان ہے کہ پنجاب حکومت نے بجلی کے بلوں میں ریلیف کیوں دے دیا، عظمی بخاری


ویب ڈیسک August 19, 2024
فوٹو:فائل

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ تین دن سے سندھ حکومت پریشان ہے کہ پنجاب حکومت نے بجلی کے بلوں میں ریلیف کیوں دے دیا، آپ حسد نہ کریں ہمت کریں اور سندھ کے عوام کو ریلیف دیں۔

سعید غنی کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ پچھلے تین دن سے سندھ حکومت پریشان ہے پنجاب حکومت نے بجلی کے بلوں میں ریلیف کیوں دے دیا؟ ارے بھائی! پنجاب کی وزیراعلیٰ کو اپنے صوبے کے عوام کی فکر ہے، مریم نواز نے اپنے صوبے کے فنڈز سے اپنے عوام کو ریلیف دیا، آپ حسد نہ کریں ہمت کریں اور سندھ کے عوام کو ریلیف دیں۔

یہ پڑھیں : بجلی سستی کرنا صوبائی حکومت کا کام نہیں، وزیر بلدیات سندھ

 

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ عوامی ریلیف کے اقدام پر فضول قسم کی سیاست کرنا باعث تعجب ہے، مریم نواز نواز شریف کی بیٹی ہے اور نواز شریف نے ہمیشہ عوام کی بات کی ہے، عوامی جماعت ہونے کے دعوے دار کے تمام وزرا اور ترجمان تین دن سے عوامی ریلیف کے ہی خلاف بیانات دے رہے ہیں۔

وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ جب آپ عوام کے دعوے دار بنتے ہیں تو مشکل کی گھڑی میں عوام کو ریلیف دینے سے گھبرا کیوں رہے ہیں؟ ہمت کریں آپ بھی سندھ کے عوام کو ریلیف دیں اور تحریک انصاف کی لائن فالو مت کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں