بجلی سستی کرنا صوبائی حکومت کا کام نہیں وزیر بلدیات سندھ

دو ماہ کیلئے بجلی سستی کرنے سے کیا ہوگا ؟پنجاب نے لانگ ٹرم سہولت نہیں دی، سعید غنی


ویب ڈیسک August 19, 2024
دو ماہ کیلئے بجلی سستی کرنے سے کیا ہوگا ؟پنجاب نے لانگ ٹرم سہولت نہیں دی، سعید غنی

وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ بجلی سستی کرنا صوبائی حکومت کا کام نہیں۔

سعید غنی نے سندھ اسمبلی میڈیا کارنر پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت نے اپنے صوبے کے شہریوں کو دو ماہ کے لیے سستی بجلی دی ہے، یہ ایک عجیب سی اسکیم ہے۔

نواز شریف کا پنجاب میں 500 یونٹس تک بجلی صارفین کو 14 روپے فی یونٹ ریلیف کا اعلان

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے شہریوں کو طویل مدتی سہولت نہیں دی، دو ماہ سے کیا ہوگا؟ بجلی کو مستقل سستا کرنا چاہیے، اربوں روپے اشتہارات پر بھی خرچ ہو رہے ہیں، 45 ارب کی رقم سے بے پناہ ترقیاتی کام ہوسکتے ہیں۔

پنجاب کی طرح سندھ میں بھی بجلی سستی کرنے سے متعلق سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اندھی تقلید کسی کو بھی نہیں کرنی چاہیے، بجلی مہنگی اور سستی کرنا صوبائی حکومت کا کام نہیں ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں