مارکیٹنگ کمپنیوں نے ایل پی جی کی قیمت 10 روپے کلو بڑھادی
حکومتی مارکیٹنگ کمپنیوں اور پروڈیوسر نے پچھلے6 ماہ سے اضافہ نہیں کیا، اوگرا خاموش تماشائی بن گئی
لاہور:
مارکیٹنگ کمپنیوں نے ایل پی جی کی قیمت میں فی کلو 10 روپے کا اضافہ کردیا ہے۔
ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن نے اضافے کو بلاجواز قرار دیتے ہوئے اضافے کے خلاف 9 جولائی کو ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے۔ مارکیٹنگ کمپنیوں کی طرف سے عوام کو رمضان کا تحفہ، قیمت میں 10 روپے فی کلوبلاجواز اضافہ، حکومتی مارکیٹنگ کمپنیوں اور پروڈیوسرز نے قیمت میں کسی قسم کااضافہ نہیں کیا، گزشتہ 6 ماہ سے پروڈیوسر کی قیمت 74687 روپے فی ٹن یعنی 75 روپے فی کلو برقرار۔ ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں نے رمضان کے مقدس مہینے میں قیمت میں 10 روپے فی کلو، 120 روپے گھریلو سلنڈر اورکمرشل سلنڈرکی قیمت میں 450 روپے بلاجواز اضافہ کر دیا، جس کے برعکس حکومتی مارکیٹنگ کمپنیاں ایس ایس جی سی، پی ایس او، پارکو کی طرف سے قیمت میں کسی قسم کا کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔
ایل پی جی مافیا کا بلیک مارکیٹنگ کرکے حکومت کو بدنام کرنے کی سا زش میں سرگرم عمل، ڈیمانڈ اور سپلائی کا ڈھونگ رچا کر پیسے بٹورنے شروع کردیے۔ بااثر کمپنی مالکان کے سامنے اوگرا خاموش تماشائی۔ ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن نے بلیک مارکیٹنگ کرنیوالی کمپنیوں کے خلاف ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرکے آئندہ لائحہ عمل کااعلان کیا جائے گا۔ اجلاس کی صدارت صدر میاں لیاقت کریں گے۔
ملک بھر میں ایل پی جی کی بلاجواز بڑھتی ہوئی قیمتوں کے خلاف ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ 9 جولائی کے اجلاس میں ایسا لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا جس سے فوری طور پر غریب عوام کو سستی گیس میسر ہوگی۔ دنیا بھر میں مزہبی تہواروں پر روزمرہ کی قیمتوں میں کمی کی جاتی ہے لیکن افسوس پاکستان میں الٹی گنگا بہتی ہے۔ اوگرا کے قانون کے مطابق ملک بھر میں ایل پی جی 100 روپے فی کلو ،1150 روپے گھریلو سلنڈر عام صارفین کو دستیاب ہونا چاہیے۔ وزیراعظم صاحب سے اپیل ہے کہ فوری طور پر نوٹس لیا جائے۔
مختلف شہروں میں قیمتیں مندرجہ ذیل ہیں۔کراچی 100 روپے فی کلو، گھریلو سلنڈر1150 روپے، لاہور گوجرانوالہ ، گجرات ، فیصل آباد، سیالکوٹ، حیدرآباد، سکھر 110روپے فی کلو، 1270 روپے گھریلو سلنڈر، میرپور، ملتان، بہاولپور، ڈیرہ غازی خان، پشاور، کوہاٹ، بنو 115روپے فی کلو، 1330روپے گھریلو سلنڈر، راولپنڈی، اسلام آباد 130 روپے فی کلو، 1510روپے گھریلو سلنڈر، مری نتھیا گلی، مظفرآباد، باغ، آزادکشمیر ، فاٹا 140روپے فی کلو، گھریلو سلنڈر 1630 روپے ہوگی۔