ارشد ندیم کو سسر سے بھینس ملنے پر نیرچ چوپڑا کا ردعمل
ہمارے شہر ہریانہ میں بھی دیسی گھی، لڈو اور ٹریکٹر وغیرہ تحفے میں جاتے ہیں، بھارتی ایتھلیٹ
اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو سسر کی طرف سے بھینس کا تحفہ ملنے پر انکے بھارتی حریف نیرچ چوپڑا کا ردعمل بھی سامنے آگیا۔
بھارتی میڈیا کو انٹرویو میں نیرج چوپڑا نے انکشاف کیا کہ مقابلوں میں کامیابی پر انہیں بھی ایسے ہی تحائف مل چکے ہیں اور ہمارے علاقے میں بھی بھینسیں تحفے میں دی جاتی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ان کے آبائی علاقے ہریانہ میں کھلاڑیوں کو اکثر ایسے تحائف پیش کیے جاتے ہیں جن میں گھی، لڈو، موٹر سائیکلیں، اور یہاں تک کہ ٹریکٹر بھی شامل ہیں۔
مزید پڑھیں: بھینس کے بجائے تحفے میں 5، 6 ایکٹر زمین دے دیتے، ارشد ندیم کی سسر سے خواہش
چوپڑا نے کہا کہ میرے لیے بھی مقابلوں سے قبل ایسے اعلانات سامنے آئے کہ اگر نیرج یہ مقابلہ جیتتا ہے تو اسے 50 کلو گھی دوں گا۔
نیرج کا کہنا تھا کہ ہمارے شہر میں لوگ کبڈی شوق سے کھیلتے ہیں اسی لیے وہاں گھی تحفے میں دیا جاتا ہے کیونکہ لوگوں کا ماننا ہے کہ گھی طاقت بڑھاتا ہے۔
مزید پڑھیں: گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو ڈی جی وائلڈ لائف نے بھی انعامی رقم سے نواز دیا
واضح رہے کہ ایتھلیٹ ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس کے جیولن تھرو فائنل میں 92.97 میٹر کی تھرو پھینک کر گولڈ میڈل جیتا تھا انکے بھارتی حریف نیرج چوپڑا مقابلے میں دوسرے نمبر پر آئے تھے۔