تمام بینکوں کو عید تک اے ٹی ایمز میں وافر کرنسی رکھنے کا حکم

اسٹیٹ بینک کا خراب اے ٹی ایمز 48 گھنٹوں میں ٹھیک کرا کر چالو نہ کرنے پر سخت کارروائی کا انتباہ


APP July 07, 2014
اسٹیٹ بینک کا خراب اے ٹی ایمز 48 گھنٹوں میں ٹھیک کرا کر چالو نہ کرنے پر سخت کارروائی کا انتباہ۔ فوٹو: فائل

بینک دولت پاکستان نے تمام شیڈولڈ بینکوں کو عید الفطر تک اپنے بینکوں کی اے ٹی ایم برانچز میں نصب اے ٹی ایم مشینوں میں کرنسی کا وافر اسٹاک موجود رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

تمام بینکوں کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ اپنی خراب اے ٹی ایم مشینیں 48 گھنٹوں کے اندر اند ر درست کروا کر انہیں چالو حالت میں لائیں ورنہ ان کے خلاف سخت ترین کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور اس ضمن میں کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

اسٹیٹ بینک فیصل آباد کے ذرائع نے بتا یا کہ مختلف بینکوں کے کھاتے داران کی جانب سے اسٹیٹ بینک کے مجاز حکام کے علم میں یہ بات لائی گئی ہے کہ گزشتہ سال ماہ صیام کے دوران بالعموم اور عید الفطرپر بالخصوص اکثر بینکوں کی اے ٹی ایم مشینوں میں کرنسی ختم ہوگئی تھی جبکہ کئی مشینیں آؤٹ آف آرڈر بھی تھیں جس کے باعث اے ٹی ایم صارفین کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا اور انہیں اپنے اہم معمولات کی سرانجام دہی میں بھی سخت دشواری پیش آئی۔

انہوں نے بتایا کہ تمام بینکوں کے حکام کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ ماہ صیام کے آغاز سے لے کراختتام تک روزانہ کی بنیاد پر اے ٹی ایم مشینوں کی ورکنگ کو چیک کریں اور چھٹیوں کے دوران بھی اے ٹی ایم مشینوںمیں وافر کرنسی موجود رکھی جائے۔ ا نہوںنے کہا کہ اس ضمن میں کسی غفلت یا کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں