اٹلی میں طوفانی بگولے سے ٹکرا کر پُرتعیش کشتی ڈوب گئی1 مسافر ہلاک 6 لاپتا
کشتی میں برطانیہ، امریکا اور کینیڈا کے 22 مسافر سوار تھے
اٹلی میں امریکی، برطانوی اور کینیڈی شہریوں کو لے جانے والی ایک نہایت لگژری کشتی سمندر میں ڈوب گئی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق طوفانی بگولے نے ساحل پر ایک 56 میٹر لمبی پُرتعیش کشتی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور پانی کی بڑی لہریں اندر داخل ہوگئیں جس کے نتیجے میں کشتی ڈوب گئی۔
کشتی سمندر میں 50 میٹر نیچے تک ڈوب گئی جس میں 22 افراد سوار تھے۔ سارے مسافر بھی ڈوب گئے۔ ریسکیو آپریشن کے دوران برطانوی بچی سمیت 15 مسافروں کو زندہ نکال لیا گیا۔
ایک مسافر کو مردہ حالت میں بھی نکالا گیا ہے جب کہ 6 مسافر اب بھی لاپتا ہیں جن کی تلاش کے لیے غوطہ خور ریسکیو آپریشن جاری کیے ہوئے ہیں۔
مقامی میڈیا کے مطابق اس لگژری کشتی کے ڈوبنے کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب نصف شب کو سمندری طوفانی بگولے نے کشتی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور پانی کی اونچی لہریں کشتی میں داخل ہوگئیں۔