کھانا بنانے کی ویڈیو شیئر کرنے والا ٹرک ڈرائیور لاکھوں روپے کمانے لگا

ٹرک ڈرائیور کے ’آر راجیش وی لاگز‘ نامی چینلز کے 18 لاکھ 60 ہزار سے زائد سبسکرائبر ہیں


ویب ڈیسک August 19, 2024

بھارتی ہائی وے پر دو دہائیوں سے ٹرک چلانے والے ایک ڈرائیور نے اپنا ٹریک بدل کر لاکھوں روپے کمانا شروع کردیے۔

راجیش روانی نامی ٹرک ڈرائیور نے یوٹیوب پر کھانا پکانے اور اپنی ریسیپی کی ویڈیوز مشغلے کے طور پر شیئر کرنا شروع کیں اور دیکھتے ہی دیکھتے وہ ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم پر مشہور ہوگئے۔

آج کی تاریخ میں راجیش کا چینل 'آر راجیش وی لاگز' 18 لاکھ 60 ہزار سے زائد سبسکرائبر رکھتا ہے۔

راجیش کی زندگی بدلاؤ اس وقت آنا شروع ہوا جب انہوں نے اپنے کھانا بنانے کی صلاحیت کو آن لائن شیئر کرنا شروع کیا۔ سادہ سی عادت کے طور پر شروع کیے جانے والے ایک کام نے انکی زندگی کو نہ صرف تیزی کے ساتھ بدل کر رکھا بلکہ اچھا خاصہ پیسہ کمانے موقع بھی فراہم کر دیا۔

ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے وائس اوور کے ساتھ ایک ویڈیو پوسٹ کی تو لوگوں نے ان کو اپنا چہرہ دکھانے کی درخواست کی۔ لہٰذا ان کے بیٹے نے ایک ویڈیو بنائی جس میں ان کا چہرہ دکھایا گیا اور وہ ایک دن میں ساڑھے چار لاکھ بار دیکھ لی گئی۔

راجیش ٹرک ڈرائیونگ کے ساتھ کانٹینٹ بنانے کے کام کو توازن میں رکھ کر کر رہے ہیں اور یوٹیوب سے ماہانہ 4 سے 5 لاکھ روپے مہینہ کما رہے ہیں، جس میں اب تک سب سے زیادہ آمدگی 10 لاکھ تک رہی ہے۔ جبکہ ٹرک چلا کر وہ ماہانہ 25 سے 30 ہزار روپے کے درمیان کماتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں