سندھ حکومت کا منیشات کی تیاری میں استعمال ہونے والی اشیا کیخلاف بھی کریک ڈاؤن کا فیصلہ
سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن کی زیر صدارت اجلاس، منشیات کی روک تھام کے حوالے سے ایکسائز کو اہم ہدایات جاری
حکومت سندھ نے منشیات کی تیاری میں استعمال ہونے والی اشیاء کے خلاف بھی کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت محکمہ ایکسائز نارکوٹکس کنٹرول ونگ کا اجلاس ہوا جس میں سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے منشیات کی تیاری میں استعمال ہونے والی چیزوں کے خلاف بھی کریک ڈاؤن کے احکامات جاری کیے۔
انہوں نے ہدایت کی کہ رزل پیپر، رولنگ مشین، میتھ پائپ، گلاس پائپ اور منشیات کی تیاری میں استعمال ہونے دیگر اشیا کی دکانوں پر فروخت کا خاتمہ یقینی بنایا جائے، دکاندار حضرات محکمہ ایکسائز کے ستاھ تعاون کریں اور منشیات میں استعمال ہونے چیزیں فروخت کرنے سے گریز کریں۔
شرجیل میمن نے ہدایت کی کہ کسی بھی خانگی جگہ، گھر ، ہوٹل یا ریسٹورنٹ پر منشیات کے فروخت کے اطلاع پر کارروائی کی جائے گی، ایکسائز حکام منشیات کے فروخت کی اطلاع پر اعلیٰ قیادت کی منظوری کے بعد کسی بھی خانگی جگہ، گھر، ریسٹورنٹ یا پارٹی وغیرہ پر چھاپہ مار سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ معاشرے میں منشیات کا بڑھتا ہوا رجحان تشویشناک بات ہے، ملک کی نوجوان نسل متاثر ہو رہی ہے، منشیات کے خلاف آپریشنز میں مزید تیزی لائی جائے، رینجرز اور پولیس مکمل طور پر تعاون کر رہی ہے۔
صوبائی وزیر نے ایکسائز کی موبائلوں کو مکمل طور پر فعال کرنے کی ہدایات، کراچی میں اہم مقامات پر چیک پوسٹس کے قیام کے احکامات دیتے ہوئے ملیر، درخشاں، ہاکس بے اور دیگر اسٹریٹجک پوائنٹس پر محکمہ ایکسائز کی چوکیاں قائم کرنے کا حکم دیا۔
اجلاس میں سیکریٹری ایکسائز کی جانب سے بریفنگ دی گئی کہ پولیس کی جانب سے ایکسائز کے 216 جوانوں کی ٹریننگ جاری ہے، 320 افسران نارکوٹکس کنٹرول ونگ کو دیئے گئے ہیں۔ اجلاس میں سیکریٹری ایکسائز و ٹیکسیشن محمد سلیم راجپوت، ڈی جی نارکوٹکس کنٹرول عثمان غنی صدیقی اور دیگر شریک ہوئے۔