پاکستان ریلویز کی آمدنی 25 ارب روپے تک بڑھ گئی

نئی مسافر گاڑیوں او رمال بردار گاڑیوں کے آغاز سے محکمے کی آمدنی میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے


APP July 07, 2014
نئی مسافر گاڑیوں او رمال بردار گاڑیوں کے آغاز سے محکمے کی آمدنی میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔ فوٹو: فائل

گزشتہ مالی سال 2013-14 کے دوران پاکستان ریلویز کی آمدنی 25 ارب روپے تک بڑھ گئی جو گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 7 ارب روپے زائد رہی ہے۔

پاکستان ریلوے کے حکام کا کہنا ہے کہ انجنوں کی دستیابی میں بہتری، مسافر گاڑیوں کے اوقات میں نظم وضبط، نئی مسافر گاڑیوں او رمال بردار گاڑیوں کے آغاز سے محکمے کی آمدنی میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے جبکہ دوران سال عوام کو سہولتوں کی فراہمی کے حوالے سے کرایوں میں کمی بھی کی گئی تھی جس کے باوجود پاکستان ریلوے کی آمدنی گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں سات ارب روپے زائد رہی ہے۔

واضح رہے کہ مالی سال 2012-13 کے دوران محکمے کی آمدنی 18 ارب روپے رہی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں