چینی خاندان بچوں کے لیے ’پیشہ ور ماں باپ‘ کی جانب بڑھنے لگے

یہ تربیت یافتہ سرپرست بچوں کی زندگیوں کے ساتھ جڑ کر ان کی تعلیمی، جذباتی اور روز مرہ کی ضروریات کو پورا کرتے ہیں

چین میں آسودہ حال خاندانوں نے 'پیشہ ور ماں باپ' کی جانب رخ کرنا شروع کر دیا ہے۔ پیشہ ور ماں باپ (جن کو 'کمپینیئن' کہا جاتا ہے) وہ تربیت یافتہ سرپرست ہوتے ہیں جو بچوں کی زندگیوں کے ساتھ خوب جڑ جاتے ہیں اور ان کی تعلیمی، جذباتی اور روز مرہ کی ضروریات کو پورا کرتے ہیں۔

پچوں کے ساتھ رہنے والے یہ افراد (جن کو ہارورڈ، کیمبرج، سنگھووا اور پیکنگ یونیورسٹی جیسے پُروقار اداروں سے چُنا جاتا ہے) ایڈوانسڈ ڈگریاں اور مختلف صلاحیتیں رکھتے ہیں اور ان کو بھاری معاوضہ ادا کیا جاتا ہے۔

یہ لوگ مختلف زبانوں پر عبور رکھنے کے ساتھ کھیوں کے ماہر بھی ہوتے ہیں اور بچوں کی نفسیات کا وسیع فہم رکھتے ہیں۔ روایتی ٹیوٹر اور آیاؤں کے برعکس یہ پیشہ آور بچوں کی روزمرہ اور جذباتی نمو کے ساتھ جڑ جاتے ہیں۔


چونگچنگ سے تعلق رکھنے والی ایک کمپینیئن سونگ سیو نے بتایا کہ ایک کمپینیئن کا کردار ٹیوٹر یا آیا سے کہیں بڑھ کر ہوتا ہے۔

ہفتے کے دنوں میں شام 5:30 سے رات 8:30 تک کے ان کے فرائض میں بچوں کو ہوم ورک میں مدد دینا، ان کے ساتھ کھیلنا اور بچوں کی جذباتی ضروریات کو پورا کرنا ہے۔

ان پیشہ وروں کی ماہانہ تنخواہ 10 ہزار سے 30 ہزار یوان (3 لاکھ 90 ہزار سے 11 لاکھ 70 ہزار) تک ہوتی ہیں۔
Load Next Story